Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز خبر  کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصری ہم منصب کے استقبال کے دوران پھسل کر گرنے کے باعث کندھے میں معمولی نوعیت کی فریکچر کا شکار ہو گئے، تاہم انہوں نے تکلیف کے باوجود اپنی تمام سرکاری مصروفیات مکمل کیں۔

وزیر خارجہ کے صاحبزادے علی ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کے روز اس وقت پیش آیا جب بدر بدلتی اسلام آباد پہنچے اور ان کا استقبال کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے چوٹ کے باوجود دن بھر کی اہم سفارتی ملاقاتیں درد کم کرنے والی ادویات کے ساتھ مکمل کیں۔

بیان کے مطابق رات تقریباً 9 بجے، تمام سرکاری مصروفیات کے بعد ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا، جس میں ایکسرے مجموعی طور پر تسلی بخش آئے تاہم کندھے میں ہیر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ آئندہ چند دنوں میں ادویات اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے تکلیف کو کنٹرول کیا جائے گا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان اہم چار ملکی اجلاس جاری تھا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان جاری تنازع میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شریک ممالک نے جنگ کے انسانی اور معاشی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے فوری جنگ بندی، مسلم ممالک کے اتحاد اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: اسحاق ڈار پاکستان ترکیہ سعودی عرب علی ڈار مصر

Post navigation

Previous: وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر
Next: اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

یہ بھی پڑہیے

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.