Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: شکست کی یاد یا توہم پرستی؟ بھارتی ٹیم نے ہوٹل تبدیل کر لیا

T20 World Cup final: Memories of defeat or superstition? Indian team changes hotel-BCCI

T20 World Cup final: Memories of defeat or superstition? Indian team changes hotel-BCCI

احمد آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے بعض فیصلوں نے توجہ حاصل کر لی ہے، جنہیں بعض مبصرین توہم پرستی سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم نے احمد آباد میں وہ ہوٹل تبدیل کر دیا ہے جہاں وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران قیام پذیر تھی اس میچ میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم نے اس بار مختلف ہوٹل میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شکست کے تجربے کے باعث ٹیم انتظامیہ نے ماحول تبدیل کرنے کو ترجیح دی، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہوٹل کی تبدیلی کی باضابطہ وجہ نہیں بتائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا ایک رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرتا ہے، جبکہ فائنل کے لیے پچ کے انتخاب پر بھی غور کیا جا رہا ہے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ ریڈ مٹی کی پچ پر کھیلا جا سکتا ہے، جہاں بھارتی بیٹنگ لائن اپ ماضی میں بہتر کارکردگی دکھا چکی ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم ممکنہ طور پر ہوم ٹیم کے ڈریسنگ روم کے بجائے مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا انتخاب کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ ماضی کے نتائج سے جڑی نفسیاتی فضا کو بدلا جا سکے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ سیمی فائنل سے پہلے ممبئی میں ٹیم نے چاند گرہن کے باعث اپنا ٹریننگ سیشن تقریباً 45 منٹ تاخیر سے شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Tags: اردو انٹرنیشنل انڈیا کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کرکٹ

Post navigation

Previous: مشرق وسطیٰ کشیدگی: ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں
Next: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

Babar Azam equals the record for most runs in PSL-PSL
  • کھیل

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ برابر کر دیا

PSL: Babar Azam's brilliant century, Peshawar defeats Islamabad and makes it to the final-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11:بابر اعظم کی شاندار سنچری،پشاور نے اسلام آباد کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

19-year-old Ryan Habib makes history by completing the Ironman challenge-X
  • کھیل

19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی

یہ بھی پڑہیے

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Iran-US conflict Pakistan's role in behind-the-scenes diplomacy is key
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع: پسِ پردہ سفارت کاری میں پاکستان کا کردار کلیدی

Babar Azam equals the record for most runs in PSL-PSL
  • کھیل

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ برابر کر دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Iran-US conflict Pakistan's role in behind-the-scenes diplomacy is key
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع: پسِ پردہ سفارت کاری میں پاکستان کا کردار کلیدی

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

Pakistan’s mediation tested as US–Iran talks stall amid global stake

Pakistani scientist's great achievement Dr. Nausheen Zaidi wins major German research award
  • Top News
  • پاکستان
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستانی سائنسدان کا بڑا کارنامہ: ڈاکٹر نوشین زیدی جرمنی کا بڑا تحقیقی ایوارڈ جیت گئیں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.