Australia out of T20 World Cup after defeats to Sri Lanka and Zimbabwe-AFP
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا سفر اختتام پذیر ہوگیا سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد کینگروز کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرسکی۔
2021 کی عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کا انحصار زمبابوے کی بقیہ میچز میں شکست پر تھا، تاہم پالیکیلے میں کھیلا جانے والا آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
اس فیصلے کے بعد زمبابوے نے مجموعی طور پر پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی، جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا کے اس وقت صرف دو پوائنٹس ہیں اور ایک میچ باقی ہے اگر کینگروز اپنا آخری میچ جیت بھی لیں تو وہ زیادہ سے زیادہ چار پوائنٹس تک ہی پہنچ سکیں گے، جو سپر ایٹ مرحلے کے لیے ناکافی ہوں گے۔



