T20 World Cup: India beat Pakistan by 61 runs-ICC
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی176 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے بھارتی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور ایک ایسا مجموعہ ترتیب دیا جس نے گرین شرٹس کو شروع سے ہی دفاعی پوزیشن پر رکھا۔
ہدف 176 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی تباہ کن رہا پہلے دو اوورز میں ہی 3 اہم وکٹیں گرنے سے میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دیا صاحبزادہ فرحان پہلے ہی اوور میں صرف 1 رن بنا کر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
صائم ایوب دوسرے اوور میں جسپریت بمراہ کو چھکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہو گئے کپتان سلمان علی آغا بھی بومرہ کا شکار بنے اور محض 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاور پلے کے دوران پاکستان شدید دباؤ میں رہا اور 6 اوورز کے اختتام پر سکور صرف 38 رنز تک پہنچ سکا اسٹار بیٹر بابر اعظم بھی پانچویں اوور میں ہمت ہار بیٹھے اور کلین بولڈ ہو کر ٹیم کو مشکل میں چھوڑ گئے۔
بابر کے بعد عثمان خان اور شاداب خان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم، 11 ویں اوور میں اکسر پٹیل نے ہی عثمان خان کو اسٹمپ آؤٹ کر کے پاکستان کی رہی سہی امیدوں پر پانی پھیر دیا عثمان خان پاکستان کی جانب سے 34 گیندوں پر44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے مشکل ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ یونٹ 18 اوورز میں آؤٹ ہونے سے قبل 114 رنز بنا سکی۔


