T20 World Cup: ICC shocked by Pakistan's decision to boycott, cites rules-X
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کھیل کے عالمی اصول یاد دلا دیے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ مؤقف کی منتظر ہے، تاہم مخصوص میچز میں شرکت سے انکار عالمی اسپورٹس ایونٹس کی روح کے منافی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کھیلوں کی سالمیت، مسابقت اور انصاف پر مبنی ہوتے ہیں، جبکہ ایسے فیصلے مقابلوں کی افادیت اور بین الاقوامی کرکٹ کے نظام کو متاثر کر سکتے ہیں۔ کونسل نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ قومی پالیسی معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتی ہے، تاہم یہ فیصلہ پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے مفاد میں نہیں۔
آئی سی سی نے زور دیا کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کامیاب انعقاد اس کی اولین ترجیح ہے اور اس کی ذمہ داری تمام رکن بورڈز، بشمول پی سی بی، پر عائد ہوتی ہے کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے قابلِ قبول حل تلاش کرے گا۔



