Decision on Pakistan's participation in T20 World Cup expected today-X
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حالیہ فیصلوں اور بھارتی دباؤ کے تناظر میں پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے اور حتمی منظوری کے لیے حکومتی گرین سگنل کا انتظار ہے۔
امکان ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، جس میں ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اجازت طلب کی جائے گی صورتحال کے پیش نظر بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان بھی زیرِ غور ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے اسکواڈ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، نسیم شاہ، فخر زمان، صائم ایوب اور دیگر شامل ہیں۔





