ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ سے قبل ایڈیلیڈ اسٹیڈیم میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

میچ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے اس موقع پر اسٹیڈیم میں پرچم سرنگوں رہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

معروف گلوکار جان ولیمسن نے گانا پیش کر کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا، جبکہ آسٹریلیا نے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا۔