Decision to build a modern Dubai-style cricket stadium in Islamabad-X
اسلام آباد میں ٹریفک جام کے مسئلے کے حل کے لیے وزارتِ داخلہ نے سیکٹر ڈی-12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
منصوبے کے تحت دبئی طرز کا جدید اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا جو شہر کے مرکزی علاقوں سے دور ہونے کی وجہ سے ٹریفک دباؤ کم کرے گا اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل سمیت بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے رہائش کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے میں جدید پارکنگ، سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات شامل ہوں گے، جبکہ دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز بھی اسلام آباد میں متعارف کرائے جائیں گے۔






