
When will the Asia Cup trophy be given? ACC's clear message to India-AFP
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کو باقاعدہ خط ارسال کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اے سی سی نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرافی درکار ہے تو باضابطہ تقریب منعقد کی جائے گی، جہاں بھارتی ٹیم کا نمائندہ کھلاڑی یا آفیشل ٹرافی وصول کرسکتا ہے۔
اے سی سی نے واضح کیا ہے کہ ٹرافی کی حوالگی کی تقریب دبئی میں نومبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔
یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ 2025 کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود ٹرافی فائنل کے بعد وصول نہیں کی تھی، جس کے بعد محسن نقوی نے ٹرافی واپس اے سی سی کے دفتر بھجوا دی تھی۔