چین ثالثی،ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی میں پیشرفت

0
55
Saudi Iran relation
Saudi Iran relation

ایران اور سعودی کے درمیان تعلقات کی بحالی کےبعد پیشرفت کے حوالے سے چین میں اجلاس

اردو انٹڑںٰیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال مارچ کے مہینہ میں چین کی ثالثی میں ایران سعودی کے درمیان تعلقات بحالی کے معاہدہ کے بعد چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی کی زیر صدارت بیجنگ معاہدے کی پیروی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا .

اس اجلاس میں ایرانی ٹیم کی قیادت کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری اور سعودی نائب وزیر خارجہ الخیریجی نے شرکت کی۔ جبکہ ثالثی کا کردار نبھانے والے ملک چین کی طرف سے کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیٹی کے چیف آف اسٹاف اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے شرکت کی۔

اس ملاقات میں ایران سعودی تعلقات کے مثبت نتائج، دونوں ممالک کے متعلقہ دارالحکومتوں میں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کے معاملے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی باہمی ملاقاتوں اور دوروں کا جائزہ لیا گیا۔

دریں اثنا، تہران اور ریاض نے اس سلسلے میں چین کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور اجلاس کی میزبانی پر بیجنگ کو سراہا.

جبکہ اس حوالے سے چینی فریق کا کہنا تھا کہ چین دونون ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا.

جبکہ اس اجلاس تینوں فریقوں نے مختلف محاذوں پر سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے کے لیےبھی تبادلہ خیال کیا۔ تینوں فریقوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

اجلاس میں غزہ میں فوجی مہم کو فوری طور پر روکنے اور غزہ میں مقیم شہریوں کے لیے انسانی امداد بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ تینوں فریقوں نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی اقدام کو فلسطینی قوم کی خواہش کی عکاسی کرنی چاہیے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے اپنی قسمت کا خود تعین کرنے اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کی بھی حمایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے دعوت کے بعد اگلا اجلاس جون 2024 میں سعودی عرب میں بلایا جاہئگا۔