Tuesday, October 15, 2024
Homeبین الاقوامیپاکستان کی ایران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی...

پاکستان کی ایران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی ایران کے سیستان و بلوچستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر حملے کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر شدت پسند حملے میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے.

دفتر خارجہ نے کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ تخر یب کاری علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، تخریب کاری کا دوطرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 15 دسمبر کو ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ًٰ میں مسلح افراد نے پولیس ہیڈکوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 11پولیس اہلکارواں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کٰیا تھا۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ ،11 پولیس اہلکار ہلاک

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ صوبہ سیستان بلوچستان میں سرگرم سنی بلوچ مسلح گروپ نے کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments