Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

380604-436709806

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 1.61 ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان 2 شعبوں میں مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، عطا تارڑ، مصدق ملک، سعودی سفیر، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر بھی موجود تھے۔

سعودی فنڈ کے ساتھ تیل کی درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اسی طرح مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رعایتی قرض کی فراہمی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے سعودی فنڈ برائے ترقی کی امداد کو سراہتے ہوئے گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں فنڈ کے ساتھ اشتراک کے نئے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے سی ای او اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور شاہی خاندان کے تمام ارکان بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مشترکہ منصوبوں پر جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب شاہی خاندان کی قیادت میں پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔

Tags: اسحق ڈار اسلام آباد پاکستان سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ عطا تارڑ معاہدوں پر دستخط مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہبازشریف

Post navigation

Previous: امریکی صدر نے میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدات پر ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کیلئے روک دیا
Next: سندھ کے وزیر کھیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وارننگ دیدی

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

یہ بھی پڑہیے

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.