Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پیٹ ہیگستھ ٹائی بریکنگ ووٹ کے ساتھ امریکی وزیر دفاع مقرر

1 minute read
Pete Hegseth confirmed as US defense secretary in tie-breaking vote

Pete Hegseth confirmed as US defense secretary in tie-breaking vote Photo-Getty Images

ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ پیٹ ہیگستھ کو امریکی سینیٹ نے وزیر دفاع مقرر کر دیا، لیکن یہ فیصلہ آسان نہیں تھا کیونکہ ہیگستھ کو نامزدگی کے دوران کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پر 2017 میں ایک ہوٹل کے کمرے میں جنسی زیادتی، شراب نوشی، اور اپنی سابقہ شادیوں میں بے وفائی کے الزامات لگائے گئے تھے، جنہیں انہوں نے سختی سے مسترد کر دیا۔

تین ریپبلکن سینیٹرز، جن میں سابق سینیٹ اکثریتی رہنما مچ میک کونل بھی شامل تھے، ان کے خلاف ووٹ دے چکے تھے اور ان بطور وزیر دفاع تعیناتی غیر یقینی صورت حال کا شکار تھی، جب نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹائی بریکنگ ووٹ ڈال کر 50-50 کی برابری ختم کی اور ہیگستھ کی بطور وزیر دفاع تعیناتی کو یقینی بنایا۔

ریپبلکن سینیٹر مچ میک کونل نے ہیگستھ کی مخالفت کی اور کہا وہ 30 لاکھ افراد کے محکمے اور 849 بلین ڈالر کے بجٹ کو سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔ میک کونل نے کہا، “وزیر دفاع کا عہدہ امریکی عوام کی سلامتی کے لیے روزانہ کی بنیادوں پر ایک امتحان ہے، اور ہیگستھ ابھی تک یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہوں گے۔”

ریپبلکن سینیٹر راجر ویکر اور دیگر نے پیٹ ہیگستھ کی حمایت کی اور ان کے حق میں ووٹ دیا۔ ویکر نے کہا کہ ہیگستھ “محکمہ دفاع میں اصلاحات لائیں گے اور صدر ٹرمپ کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔”

دوسری طرف، ڈیموکریٹس نے سوال اٹھایا کہ کیا ہیگستھ کے پاس اتنے بڑے محکمے کی قیادت کرنے کے لیے درکا تجربہ موجود ہے۔ خاص طور پر خواتین سینیٹرز نے ان سے ان کے پرانے بیانات کے بارے میں سوال کیا، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ خواتین کو جنگی کردار ادا نہیں کرنا چاہیے۔ ہیگستھ نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد خواتین کو روکنا نہیں بلکہ فوج کے معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
ریپبلکن سینیٹر لیزا مرکوسکی اور سوسن کولنز نے بھی ہیگستھ کے خلاف ووٹ دیا۔

واضح رہے، پیٹ ہیگستھ سابق جنگی تجربہ کار ہیں اور وہ عراق، افغانستان اور گوانتانا مو بے میں ایک انفنٹری افسر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ فاکس نیوز میں ایک دہائی تک ایک پروگرام ‘فاکس اینڈ فرینڈز ویک اینڈ’ کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔ صرف یہی نہیں ہیگستھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں ‘ دی وار آن واریئرز’ بھی شامل ہے۔

بطور وزیر دفاع، وہ تقریباً 30 لاکھ ملازمین اور 849 بلین ڈالر کے بجٹ کی نگرانی کریں گے۔ ان کی بطور وزیر دفاع تعیناتی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی دفاعی پالیسی اور قیادت میں استحکام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ

Post navigation

Previous: حماس میں نئی بھرتیاں، کیا یہ مشرق وسطیٰ میں دائمی جنگ کا باعث بنیں گی؟
Next: سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

یہ بھی پڑہیے

Pakistan, Argentina likely to hold friendly football match-X
  • کھیل

پاکستان، ارجنٹائن میں فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان

Former Afghanistan cricketer Shapoor Zadran admitted to hospital in critical condition, Shahid Afridi offers help-X
  • کھیل

افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، شاہد آفریدی کی مد د کی پیشکش

Pakistan squad announced for Test series against Bangladesh-PCB
  • کھیل

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Russia warns Europe Intervention in Ukraine war could have serious consequences
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یورپ کو انتباہ: یوکرین جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں

Consequences of unsafe treatment Increase in HIV cases among children in the city
  • Editor's Pick
  • Top News
  • پاکستان

غیر محفوظ علاج کا خمیازہ: شہر میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ

The sea is open, the front is hot US blockade remains, agreement is close
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

سمندر کھلا، محاذ گرم: امریکہ کی ناکہ بندی برقرار، معاہدہ قریب

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.