Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان

امریکی قانون سازوں کا پاکستانی حکومت سے انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ

1 minute read
congress

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کے بعض کارکنوں نے نئی کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کرے اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے والے غیر جمہوری اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ بدھ کے روز کیپیٹل ہل میں کانگریس کی ایک بریفنگ کے دوران سامنے آیا، جو پی ٹی آئی کے ’حامیوں‘ کی نئی کانگریس کے ساتھ پہلی مصروفیت تھی۔

اس بریفنگ کا مقصد کانگریس کو پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، ریپبلکن اور ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس کی سربراہی کی۔

کانگریس کی سب سے زیادہ آواز اٹھانے والی مسلم رکن نمائندہ راشدہ طلیب (ڈی-ایم آئی) نے پاکستانی عوام کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا۔

کانگریس کی مسلم رکن راشدہ طلیب نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہوں، کیونکہ وہ احتجاج اور ووٹ ڈالنے کے حقوق پر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے پاکستانی حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کی حمایت پر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، بالخصوص غیر مشروط فوجی امداد پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان جیسے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

کانگریس مین گریگ کاسر (ڈی ٹی ایکس) جنہوں نے ایڈووکیسی گروپ فرسٹ پاکستان گلوبل کے زیر اہتمام بریفنگ کو اسپانسر کیا، نے پاکستان میں امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے لاطینی امریکا میں امریکی فوجی اتحادوں کو پاکستان کے وسیع تر مسئلے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالرز کو آمرانہ حکومتوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔

کانگریس کے رکن جیمز پی میک گورن (ڈی-ایم اے) نے حکومت پاکستان کی جانب سے اپوزیشن کے مظاہرین کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن کی مذمت کی، جس میں انٹرنیٹ کی بندش اور حراستیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے غلط استعمال اور پرامن مظاہرین پر پرتشدد جبر کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

کانگریس کے رکن فرینک پیلون (ڈی این جے) نے پاکستان کے حالیہ انتخابات کی غیر جمہوری نوعیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عمل پر فوج کا کنٹرول جمہوریت کو کمزور کرتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینجمن لنڈن نے 26 اور 27 نومبر 2024 کے واقعات کے دوران پرامن مظاہرین کے خلاف حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ان کارروائیوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شہری پرتشدد جبر کے خوف کے بغیر پرامن طور پر جمع ہوسکیں۔

سینٹر فار وکٹمز آف ٹارچر کی سینئر پالیسی تجزیہ کار یمنیٰ رضوی نے اظہار رائے اور ایسوسی ایشن کی آزادی کے خلاف حکومت کے کریک ڈاؤن کے باوجود پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی حمایت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وسیع پیمانے پر جبر کی وجہ سے حکومت حمایت کھو رہی ہے، بنیادی آزادیوں کی خلاف ورزیوں سے ریاست پر اعتماد ختم ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے بریفنگ میں تھوڑی دیر کے لیے خلل ڈالا، لیکن کیپیٹل ہل پولیس نے انہیں فوری طور پر ہٹا دیا۔

Tags: امریکی قانون سازوں انسانی حقوق پاکستان پی ٹی آئی کو نشانہ ٹھوس موقف اختیار سویلینز کے ٹرائل غیر جمہوری اقدامات فوجی عدالتوں کارکنوں نئی کانگریس واپس لینے کا مطالبہ

Post navigation

Previous: آئی ایس آئی چیف کا دورہ بنگلادیش، بھارت کے لئے بڑھتی پریشانی
Next: کیا حکومت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے جارہی ہے؟

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

یہ بھی پڑہیے

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.