Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ٹرمپ کی واپسی سے نئی تجارتی جنگوں کا خطرہ، یورپ اور چین کا عالمی تعاون کا دفاع

221021540b1f9d4

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد نئی تجارتی جنگوں کا خطرہ منڈلانے کے بعد یورپی اور چینی رہنماؤں نے منگل کے روز ڈیووس میں باری باری عالمی تعاون کا دفاع کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں آن لائن شرکت کریں گے، وہ سوئس آلپس میں ہونے والی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ایگزیکٹوز اور رہنماؤں کے درمیان ’ہاتھی‘ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اپنی تقاریر میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن، چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئی سیانگ اور جرمن چانسلر اولف شولز نے دنیا کے ایسے تصورات پیش کیے، جو خود ساختہ ٹیرف سے محبت کرنے والے ٹرمپ کے تصورات کے برعکس ہیں۔

چینی نائب وزیر اعظم نے ٹرمپ کا براہ راست نام لیے بغیر کہا کہ ’تحفظ پسندی آگے نہیں جاتی اور تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دھمکی دی تھی کہ اگر بیجنگ نے چینی ملکیت والی ایپ ’ٹک ٹاک‘ کو آن لائن رکھنے کی ان کی تجویز مسترد کردی تو وہ اس شرط پر محصولات عائد کردیں گے کہ اس کا آدھا حصہ فروخت کردیا جائے۔

ٹرمپ کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرنے والے بیجنگ نے ٹک ٹاک کی دھمکی کے بعد کہا تھا کہ اسے امید ہے کہ امریکا، چینی کمپنیوں کو منصفانہ کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔

دریں اثنا، ارسلا وان ڈیر لیئن نے مصالحتی لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی ’پہلی ترجیح جلد بات چیت کرنا، مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کرنا اور ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار رہنا‘ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم پریٹیکل ہوں گے، لیکن ہم ہمیشہ اپنے اصولوں، مفادات کے تحفظ اور اپنی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے کھڑے رہیں گے‘۔

یورپی کمیشن کی صدر نے یہ بھی کہا کہ یورپ کو چین کے ساتھ تعمیری طور پر بات چیت کرنی چاہیے، تاکہ دونوں فریقین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے باوجود ہمارے باہمی مفاد کا حل تلاش کیا جاسکے۔

برسلز نے گرین ٹیک سیکٹر میں ریاستی سبسڈیز کو ہدف بنانے کے ساتھ ساتھ چینی الیکٹرک کاروں پر محصولات عائد کرنے کی تحقیقات کے ذریعے بیجنگ کی ناراضی کو بھڑکا دیا ہے۔

یورپی یونین کے اقدامات کا براہ راست حوالہ دیتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ’گرین بیریئرز کھڑے نہ کیے جائیں، جو معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون میں خلل ڈال سکتے ہیں‘۔

تجارتی معاہدے
انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یورپی یونین اور چین سمیت اپنے اتحادیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کریں گے۔

حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وان ڈیر لیئن نے اپنی تقریر کے دوران سوئٹزرلینڈ، میکسیکو اور جنوبی امریکی بلاک ’مرکوسر‘ کے ساتھ یورپی یونین کے حالیہ معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آزاد تجارت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی شراکت داری کو اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں۔

اولف شولز نے دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد تجارت کا دفاع کرنے کا عہد کیا اور متنبہ کیا کہ ’تنہائی‘ کی قیمت خوشحالی ہوتی ہے، صدر ٹرمپ کہتے ہیں ’امریکا فرسٹ‘ اور ان کا مطلب یہی ہے۔

شولز نے کہا کہ اپنے ملک کے مفادات کو ذہن میں رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ صرف اتنا ہے کہ دوسروں کے ساتھ تعاون اور تفہیم عام طور پر آپ کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔

اگلے ماہ ہونے والے جرمن انتخابات سے قبل ڈیووس میں چانسلر کی حیثیت سے اولف شولز کی یہ شاید آخری تقریر تھی۔

شولز نے اپنی تقریر میں ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی حمایت پر چانسلر کو ناراض کر دیا ہے، شولز نے کہا کہ ہمیں یورپ اور جرمنی میں اظہار رائے کی آزادی ہے۔

Tags: چینی رہنماؤں خطرہ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی تعاون کا دفاع نئی تجارتی جنگوں وائٹ ہاؤس میں واپسی یورپی

Post navigation

Previous: حارث رؤف کی برسوں بعد ریڈ بال کرکٹ میں واپسی
Next: سوریہ کمار یادیو نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے باہر ہونے پر خاموشی توڑ دی

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB announces new central contract track system-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے ٹریک سسٹم کا اعلان کر دیا

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.