رانچی: ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی ناقابلِ شکست سنچری کی بدولت دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

رانچی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سنجو سیمسن کے 82، تلک ورما کے 44، ایشان کشن کے 43 اور شریاس ائیر کے 40 رنز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کے ناقابلِ شکست 102 اور شیرفین ردرفورڈ کے 84 رنز کی بدولت 19ویں اوور سے قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔

روماریو شیفرڈ نے بھی 13 گیندوں پر ناقابلِ شکست 34 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت کی جانب سے میانک یادو نے 3 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

شاندار سنچری پر شائی ہوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو اندور میں کھیلا جائے گا۔