Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

قطری وزیر اعظم نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا، فلسطین میں جشن

Untitled design - 2025-01-16T104928.808

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مشترکہ میڈیا کوششوں کی کامیابی اور اس حقیقت کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ غزہ میں فریق قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور فریقین نے مستقل جنگ بندی کی امید پر معاہدے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی معاہدہ غزہ تک امداد کی فراہمی کی راہیں کھولے گا۔

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 19 جنوری (اتوار) سے نافذ العمل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، اس میں جنگ بندی اور آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہے۔

https://urduintl.com/wp-content/uploads/2025/01/WhatsApp-Video-2025-01-16-at-1.10.06-AM.mp4

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کی سرحد پر تعینات رہیں گی، جبکہ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ بے گھر افراد کو ان کی رہائش گاہوں پر واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ کی پٹی کے تمام حصوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں اضافہ کے علاوہ ہسپتالوں، صحت کے مراکز اور بیکریوں کی بحالی بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے گھر افراد کے لیے ایندھن، شہری دفاع کے آلات اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا کہنا تھا کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی، جن میں شہری خواتین، بچے، بوڑھے، بیمار اور زخمیوں شامل ہیں جبکہ اس کے بدلے اسرائیلی حراست میں قیدیوں کی غیر متعین تعداد کو چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے بارے تفصیلات کو پہلے مرحلے کے نفاذ کے دوران حتمی شکل دی جائے گی۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ قطر شہریوں کے خونریزی کو روکنے اور خطے کو تنازع کے نتائج سے بچانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے معاہدے کے تینوں مراحل پر عمل درآمد کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیش رفت کے بارے میں باخبر ایک عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا جس سے مشرق وسطیٰ میں 15 ماہ سے جاری لڑائی کے ممکنہ خاتمے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کی تجویز پر اتفاق کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے کہا تھا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے قطر میں موجود مذاکرات کاروں کی جانب سے دی جانے والی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب رائٹرز کی ہی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

Tags: اسرائیل حماس قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی قطری وزیر اعظم قیدیوں کے تبادلے مستقل جنگ بندی معاہدہ طے یرغمالیوں

Post navigation

Previous: صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی
Next: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن نے استعفیٰ دے دیا

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.