Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کو شدید بھوک کا شکار ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا

پاکستان کو شدید بھوک کا شکار ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے ایک مثبت پیش رفت طور پر پاکستان کو ’بھوک کے ہاٹ اسپاٹس‘ کی فہرست سے نکال دیا ہے تاہم ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں شدید غذائی عدم تحفظ 20 سے 25 فیصد تک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق غربت اور مساوات کے بارے میں ورلڈ بینک کی حالیہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خوراک کی قیمتوں کی افراط زر میں اپریل سے جون 2024 تک نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی جس سے غریب، کمزور اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے قیمتوں کا دباؤ کم ہوا جو اپنے بجٹ کا 42 سے 48 فیصد خوراک کے لیے مختص کرتے ہیں۔

تاہم، توانائی کی افراط زر میں 65 فیصد اضافہ ہوا اور دیہی علاقوں میں نقل و حمل سمیت بنیادی افراط زر بلند رہا، زیادہ بالواسطہ ٹیکسوں نے صارفین کی اشیا اور خدمات کے لیے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا، اس سے مذکورہ بالا زمروں میں آنے والے خاندان بری طرح متاثر ہوئے جو اپنے بجٹ کا 23 سے 28 فیصد توانائی، ہاؤسنگ اور نقل و حمل کی خدمات کے لیے مختص کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں پرائمری سے مڈل اور مڈل ٹو سیکنڈری اسکولوں میں منتقلی کی شرح میں 2 فیصد پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، تاہم 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان بھر میں 35 فیصد سے زائد بچے مکمل طور پر اسکولوں سے باہر ہیں۔

مزید برآں، دائمی فضائی آلودگی صحت عامہ کے لیے ایک تشویش بنی ہوئی ہے جو 70 فیصد سے زیادہ آبادی کو متاثر کرتی ہے، اسموگ اور ہوا کے خراب معیار کی وجہ سے پنجاب میں تقریباً 14 دن کی تعلیم ضائع ہوگئی۔

مالی سال 2024 میں زرعی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ہوا لیکن تعمیرات، تجارت اور نقل و حمل جیسے غریبوں کو روزگار دینے والے دیگر شعبوں میں حقیقی اجرتوں میں کمی دیکھی گئی، مالی سال 2023 کے مقابلے میں پیداواری سرگرمی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا، اسی طرح روزگار اور افرادی قوت کی شرح اور ملازمت کے معیار کے اشاروں میں اضافہ نہیں ہوا۔

مالی سال 2023 اور 2024 میں حقیقی ترقیاتی اخراجات میں کمی کی وجہ سے مزدوروں کی براہ راست آمدنی کے اثرات اور سرکاری سرمایہ کاری کے مالیاتی ضرب میں کمی واقع ہوئی ہے، مالی سال 2024 میں سرکاری بیرونی ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا لیکن صرف 3.2 فیصد غریب گھرانوں کو یہ ترسیلات موصول ہوئیں اور شرح تبادلہ اور افراط زر میں اضافے نے ان کی اصل قیمت کو کم کردیا۔

2024 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے متعلق سماجی منتقلی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا، مالی سال 2023 اور 2024 کے دوران بی آئی ایس پی کے تحت فوائد کی سطح میں 50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ عام صارفین کی قیمتوں میں افراط زر کی شرح 61 فیصد رہی۔

رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ شہری غربت کے مقابلے میں دیہی غربت 2.5 گنا زیادہ ہے جبکہ ذیلی قومی غربت کی شرح 3.9 فیصد (اسلام آباد) سے 71.5 فیصد (خضدار) تک ہے، گنی انڈیکس کے مطابق کھپت پر مبنی عدم مساوات مالی سال 2024 میں 32 سے کچھ زیادہ رہی اور انفرادی مزدوروں کی آمدنی میں عدم مساوات بھی 47.6 پر مستحکم رہی۔

افقی عدم مساوات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مالی سال 2023 اور 2024 میں غریب، کمزور اور خواہشمند متوسط طبقے اور متوسط طبقے اور سماجی طبقوں میں عدم مساوات مزدوروں کی کل آمدنی میں عدم مساوات کا تقریباً 75 فیصد ہے۔

Tags: اقوام متحدہ بھوک کے ہاٹ اسپاٹس شدید غذائی عدم تحفظ فہرست فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن مثبت پیش رفت نکال دیا

Post navigation

Previous: چین کی کامیاب ترین فٹبال ٹیم گوانگزو ایف سی پیشہ ورانہ مقابلوں سے باہر
Next: فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.