Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

c3cbcd5d8185be1c0ead3342395d5906

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حکمران لبرل پارٹی کی سربراہی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی میرے متبادل کا انتخاب نہیں کرتی اپنے عہدے پر کام کرتا رہوں گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق لبرل پارٹی کے قانون سازوں کی جانب سے جسٹن ٹروڈو پر مستعفیٰ ہونے کا شدید دباؤ تھا، اور انہوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران پارٹی سربراہی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ 24 مارچ تک معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو 20 جنوری تک کینیڈا کے وزیراعظم رہیں گے، جب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر بھاری ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے جو کینیڈا کی معیشت کو مفلوج کردے گی۔

کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ملک آئندہ انتخاب میں ایک حقیقی انتخاب کا اہل ہے اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ اگر میں اندرونی لڑائی لڑتا رہوں گا تو میں انتخابات میں بہترین آپشن نہیں ہوسکتا۔

53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے نومبر 2015 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا اور انہوں نے 2 بار انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ وہ طویل عرصے تک وزارت عظمیٰ کا دفتر سنبھالنے والے کینیڈین وزیراعظم بھی ہیں۔

تاہم ان کی مقبولیت میں 2 سال پہلے اس وقت کمی آنا شروع ہوئی جب کہ کینیڈا میں مہنگائی اور مکانات کی قلت نے عوام کے غم وغصہ کو جنم دیا۔

مختلف سروے اور عوامی رائے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں لبرل پارٹی کو اپوزیشن کی اہم جماعت کنزرویٹو پارٹی سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، چاہے اس وقت حکمران جماعت کا سربراہ کوئی بھی ہو۔

پارلیمنٹ 27 جنوری کو دوبارہ شروع ہونے والی تھی اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے حکومت کو گرا دیں گے، تاہم، اگر پارلیمنٹ 24 مارچ تک واپس نہیں آتی، تو اپوزیشن مئی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کر سکتی ہے۔

حالیہ مہینوں میں جسٹن ٹروڈو کی مقبولیت میں کمی آئی ہے اور ان کی حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے بمشکل بچنے میں کامیاب رہی تاہم ناقدین کی جانب سے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

ٹروڈو نے اکتوبر 2025 میں ہونے والے انتخابات میں لبرل پارٹی کی سربراہی جاری رکھنے کا ارادہ کیا تھا تاہم نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انہیں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے کینیڈین مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Tags: حکمران لبرل پارٹی سربراہی سے مستعفیٰ کینیڈا مستعفیٰ ہونے کا اعلان وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

Post navigation

Previous: راشد خان کی بدولت، افغانستان نے زمبابوے کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی
Next: فوجی عدالتوں کا کیس: آئین واضح ہے ایگزیکٹوز عدلیہ کا کردار ادا نہیں کرسکتے، جسٹس جمال مندوخیل

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.