Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • چین

میکسیکو، کینیڈا اور چینی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کروں گا، ٹرمپ کا اعلان

_105363692_trump_cropped

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر کا حلف اُٹھاتے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدی اشیا پر 25 فیصد جب کہ چین سے آنے والی اشیاء پر عائد موجودہ ٹیکس پر مزید 10 فیصد اضافہ کریں گے۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ یہ دونوں ممالک امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تارکین وطن پر پابندی نہیں لگاتے۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا دونوں کے پاس اس مسئلے کو آسانی سے حل کرنے کا مکمل حق اور طاقت موجود ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ کر گزریں ورنہ اس کی قیمت ادا کریں۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ چین پر 10 فیصد اضافی ٹیکس اُس وقت عائد رہے گا جب تک وہ منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ امریکا فینٹنائل (ہیروئن سے زیادہ نشہ آور دوا) کی امریکا میں اسمگلنگ کا ذمہ دار چین کو ٹھہراتا ہے۔

موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے بھی چین پر زور دیا تھا کہ وہ فینٹنائل کی پیداوار کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے جس سے گزشتہ سال تقریباً 75 ہزار امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔

جس پر چینی ترجمان نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ فینٹنائل کے اجزا کی امریکا میں فروغ اور ترسیل سے چین مکمل پر آگاہ تھا یا جان بوجھ کر اجازت دی، حقائق کے بالکل منافی ہے۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی تجارت یا ٹیکس عائد کرنے کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔ مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کا اقتصادی اور تجارتی تعاون ضروری ہے۔

Tags: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھاری ٹیرف عائد چین صدر کا حلف کینیڈا میکسیکو

Post navigation

Previous: امن و امان کیلئے موجود پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دہشتگردی ہے: بلاول بھٹو
Next: پاکستان اور بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

یہ بھی پڑہیے

FIFA's historic decision: Afghan refugee women's football team allowed to participate in international competitions-X
  • کھیل

فیفا کا تاریخی فیصلہ: افغان مہاجر خواتین فٹبال ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.