Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سعودی عرب سے متعلق دیا گیا بیان پاکستان دشمنی ہے، شہباز شریف

shehbaz

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو سعودی عرب سے متعلق بیان دیا گیا وہ پاکستان دشمنی ہے، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور سیاستدان کیسے ہیں۔

تونسہ بیراج سے نکلنے والی نہر کچھی کینال کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی مدد کی ہے، سعودی عرب نے کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، غیر مشروط طور پر پاکستان کی مدد کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایٹمی دھماکا ہوا تو شاہ عبداللّٰہ نے نواز شریف کا ہاتھ تھام کر کہا پاکستان ہمارا سگا بھائی ہے، آئی ایم ایف میں بھی ہمیں سعودی عرب نے ہی بیل آؤٹ کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کے نقصان کا اندازہ نہیں ہے، جو ہاتھ پاک سعودی تعلقات میں رکاوٹ بنے گا وہ ہاتھ توڑ دیں گے، یہ کیسا مذموم سیاسی مفاد ہے جس کیلئے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، کسی کو پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کچھی کینال کی بحالی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، پرویز مشرف کے دور میں منصوبے کا بیڑہ غرق کیا گیا، مشرف دور میں بغیر ٹینڈر کے ٹھیکیدار کے حوالے کیا گیا، سب گواہ ہیں کہ کس طریقے سے غریب عوام کا پیسہ برباد کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرٹ پر شفاف طریقے سے ٹریکٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں کام کر رہی ہیں، جو میاں صاحب کے دوست وہ میرے دوست جو ان کا مخالف وہ میرا مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھی کینال منصوبے کے اصل محسن نواز شریف ہیں، اصل چیلنج کچھی کینال منصوبے کا اگلا مرحلہ مکمل کرنا ہے۔

Tags: برادر ملک پاکستان دشمنی حکومت سعودی عرب سیاستدان وزیرِ اعظم شہباز شریف

Post navigation

Previous: سرفراز احمد کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹور ایونٹ میں شرکت
Next: جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو دوبارہ ٹاپ پر پہنچا دیا

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

A few days left in the Football World Cup, the Iranian team has not yet been able to get visas-IFF
  • کھیل

فٹ بال ورلڈ کپ میں چند دن باقی، ایرانی ٹیم کو تاحال ویزے نہ مل سکے

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Progress in Iran-US relations, Tehran begins considering US proposals
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا رابطوں میں پیش رفت، تہران نے امریکی تجاویز پر غور شروع کر دیا

430 Gaza flotilla workers transferred to Israel, condemned by several countries
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

غزہ فلوٹیلا کے 430 کارکن اسرائیل منتقل، متعدد ممالک کی مذمت

Major progress in US-Iran conflict, oil tanker movement restored
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

امریکا ایران تنازع میں بڑی پیش رفت، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت بحال

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.