اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے میلبرن سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ کل (بدھ) سے اپنے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 10 نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
دریں اثناء ٹیم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور توقع ہے کہ وہ دوسرے ون ڈے کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو درد کا سامنا ہے تاہم ان کے صحت یاب ہونے اور اگلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے کافی وقت ہے۔