Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

قائمہ کمیٹی سینیٹ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرلیا

سینیٹ میں سرعام پھانسی کی سزا کا بل کثرت رائے سے مسترد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی انصاف نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظور کرلیا، پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25 کرنے کا بل منظور کرلیا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوا، بل سینیٹر عبد القادر نے پیش کیا اور کہا کہ ملک میں آبادی اور کرائم میں اضافہ ہوا ہے، مقدمات دو دو نسلوں تک چلتے ہیں، ججز کی تعداد وہی نوے کی دہائی والی ہیں جب کہ اعلی عدلیہ میں مقدمات بڑھ گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہائی کورٹس میں ججز کی سیٹیں خالی ہیں، 25 اکتوبر سے قبل سپریم کورٹ میں مقدمات کا معاملہ سست روی کا شکار تھا، اب سپریم کورٹ میں روزانہ تیس سے زائد مقدمات سنے جارہے ہیں۔

سینیٹر حامد خان نے کہا کہ بھارت ہم سے چھ گنا بڑا ملک ہے وہاں ججز کی تعداد 34 ہے، سپریم کورٹ کے آپس کے جھگڑوں کی وجہ سے مقدمات میں تاخیر ہوئی، سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ سے بھی ججز کی تعداد میں اضافے کے بارے میں پوچھا جائے۔

انوشے رحمان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ یوٹیلیٹی بلز خود ادا کرتے ہیں، اعلی عدلیہ کے ججز کے یوٹیلیٹی بلز حکومت ادا کر رہی ہے جو جج ملازمت سے استعفے دے کر چلے گئے ان کو پینشن کیوں دی جا رہی ہے؟

حامد خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے عدلیہ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، حکومتیں عدلیہ پر کنٹرول کے لیے ججز کی تعداد بڑھاتی ہیں یہ عدلیہ کے لیے نقصان دہ ہے۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو گروپ بن گئے تھے حکومت اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔

سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ متحد ہے اور کوئی گروپ متحد نہیں۔

بعدازاں کمیٹی نے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرلیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24 ججز شامل ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر حامد خان اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کردی۔

Tags: بل منظور ججز کی تعداد سپریم کورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی انصاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف

Post navigation

Previous: سابق کپتان بابر اعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ روم میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا
Next: بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 235 رنز پر آؤٹ کر دیا

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

یہ بھی پڑہیے

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.