بابر اعظم دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے میں اہم سنگ میل کے قریب
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 4 نومبر سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی سیریز کے دوران ون ڈے کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب ہیں۔
پاکستان اس وقت 6 میچوں کی وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کے دورے پر ہے مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا، جبکہ اس کے بعد کے میچ بالترتیب 8 اور 10 نومبر کو ایڈیلیڈ اور پرتھ میں شیڈول ہیں۔
ون ڈے سیریز کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 نومبر سے شروع ہوگی۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز کو 6000 رنز کی رکاوٹ کو عبور کرنے کے لیے تین اننگز میں 271 رنز درکار ہیں۔
مزید برآں، بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقہ کے عظیم بلے باز ہاشم آملہ کا تیز ترین 6000 ون ڈے رنز کا دیرینہ ریکارڈ توڑنے کا بھی موقع ہے۔
جنوبی افریقہ کے لیجنڈ نے یہ کارنامہ 123 اننگز میں انجام دیا جبکہ بابر نے 114 اننگز میں 5729 رنز بنائے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی اسکواڈ
ون ڈے سکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ)، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب ، سلمان علی آغا (نائب کپتان) اور شاہین شاہ آفریدی۔