محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان مقرر
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے وکٹ کیپر محمد رضوان کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا۔
نقوی نے لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کپتان کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ، سلمان علی آغا کو وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا بھی اعلان کیا۔
یہ فیصلہ اس لیے لینا پڑا کیونکہ وائٹ بال کے سابق کپتان بابر اعظم نے اس ماہ کے شروع میں استعفیٰ دے دیا تھا کیونکہ ان کا مقصد اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ آغا سلمان زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران عبوری کپتان کے فرائض انجام دیں گے کیونکہ رضوان کو سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔
دریں اثناء رضوان نے عہدیداروں کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ ’ہماری اولین ترجیح اپنے نوجوانوں کو ٹاپ لیول پر لانا ہے، ہم اپنے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کے اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان فاصلہ کم کرنا چاہتے ہیں.