Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

ایلون مسک غزہ کا بھی دورہ کرے اور یہاں ہوئی فلسطین کی تباہی دیکھے:حماس

white (3)

ایلون مسک غزہ کا بھی دورہ کرے اور یہاں ہوئی فلسطین کی تباہی دیکھے:حماس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک )حماس نے ایکس (ٹویٹر )کے مالک ایلون مسک سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کی طرح غزہ کا دورہ بھی کریں اور اسرائیل کے ہاتھوں ہوئی فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہےکہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانےکی ضرورت نہ ہوتی۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مسلم اور عرب ممالک او آئی سی اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں، غزہ میں یومیہ امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا غزہ کا دورہ بھی کریں اور غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سےکہیں زیادہ ہے، اسرائیل کے ایک ہزار سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے ہیں، زخمی اسرائیلی فوجیوں میں 200 شدید زخمی ہیں، دشمن کا نقصان آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا، اسرائیلی فوجی غزہ کی 80 فیصد سرزمین کو چھونے میں بھی ناکام رہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے ایک روز قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا۔ایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ایلون مسک نے یہ دورہ اس وقت کیا جب ان پر ایک ایسی پوسٹ پر ریپلائی کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جسے اسرائیلی حلقوں نے اسرائیل مخالف قرار دیا تھا۔اس کے بعد مختلف کمپنیوں نے ایکس کے لیے اشتہارات کو بھی روک دیا تھا۔دورے کے دوران ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔ایلون مسک کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر کمیونیکیشن نے اعلان کیا کہ ایلون مسک نے اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس سے قبل ایلون مسک نے غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بندش پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اسرائیل اقوام متحدہ پاکستان جنگ حزب اللہ حماس غزہ غزہ صورتحال فلسطین

Post navigation

Previous: نگران وزیراعظم کادورہ کویت،کویتی ولی عہد سے ملاقات
Next: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر میں ایسا سکول جہاں ایک بھی استاد نہیں،طلباء خود سے پڑھنے پر مجبور

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh in strong position in Sylhet Test, Pakistan needs 437 runs-PCB
  • کھیل

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی مضبوط پوزیشن، پاکستان کو 437 رنز درکار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Iran threatens America, Gulf of Oman could become graveyard for American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی امریکا کو دھمکی، خلیج عمان امریکی جنگی جہازوں کا قبرستان بن سکتی ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.