Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالورلڈ کپ کوالیفائر: میسی کی شاندار ہیٹرک، ارجنٹائن کی بولیویا کو 6-0...

ورلڈ کپ کوالیفائر: میسی کی شاندار ہیٹرک، ارجنٹائن کی بولیویا کو 6-0 سے شکست

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق منگل کو مونومینٹل اسٹیڈیم میں 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے جنوبی امریکی کوالیفائرز میں ارجنٹائن نے بولیویا کو 6-0 سے شکست دی ۔

لیونل میسی نے کوپا امریکہ میں جولائی میں ہونے والی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنا دوسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا اور بولیویا کے خلاف اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس میچ میں میسی نے اپنے کیریئر کی دسویں ہیٹ ٹرک بنائی اور دو مزید گولز میں بھی مدد کی، جس کی وجہ سے ارجنٹائن نے بولیویا کو 6-0 سے ہرایا۔ ز میں سے ایک تھا۔

میسی نے 19 ویں منٹ میں بولیویا کے ڈیفینڈر مارسیلو سواریز کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا گول کیا۔ تاہم بولیویا کے گول کیپر گیلرمو ویزکارا نے ارجنٹائن کو مزید گول کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور دو بہترین سیو کیے، لیکن 43 ویں منٹ میں میسی کے کراس پر لوٹارو مارٹینز نے گول کر دیا۔ ارجنٹائن نے ہاف ٹائم سے پہلے ہی اسکور 3-0 کر دیا جب میسی نے جولین الواریز کو گول کرنے کا موقع فراہم کیا۔

Missy hits Ronaldo's record-levelling hat-trick as Argentina hammers Bolivia
Missy hits Ronaldo’s record-levelling hat-trick as Argentina hammers Bolivia
Photo-Reuters

اور پھر لیونل اسکالونی کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں کھیل پر مکمل غلبہ حاصل کرلیا۔ نکولس اوٹامینڈی نے ارجنٹائن کے لیے ایک اور گول کیا، لیکن وہ گول آف سائیڈ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ متبادل کھلاڑی تھیاگو الماڈا نے 70ویں منٹ میں ناہول مولینا کے پاس پر گول کیا اور اسکور 4-0 کر دیا، جس سے ارجنٹائن کی جیت کے امکانات تقریباً واضح ہوگئے۔

اس کے بعد 37 سالہ میسی نے آخری لمحات میں بولیویا کے دو کھلاڑیوں کو ڈاج کرتے ہوئے ایک زبردست شاٹ مارا اور دوسرا گول کر کے شائقین کو مزید خوش کر دیا۔

صرف دو منٹ بعد، میسی نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی اور مردوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو گئے اور یہ ارجنٹائن کے کپتان کا اپنے ملک کے لیے 112 واں گول تھا۔

میچ کے بعد میسی نے کہا، “یہاں آ کر، لوگوں کی محبت کو محسوس کرنا، ان کا میرا نام پکارنا، یہ سب مجھے متاثر کرتا ہے۔ یہ مجھے خوش رکھتا ہے۔ 37 سال عمر ہونے کے باوجود، جب میں یہاں آتا ہوں تو میں ایک بچے کی طرح محسوس کرتا ہوں کیونکہ اس ٹیم کے ساتھ میں بہت سکون میں ہوں اور میں اس لمحے کو انجوائے کرتا ہوں۔”

ارجنٹائن اب 22 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جو گزشتہ ماہ کولمبیا سے ہارنے اور گزشتہ ہفتے وینزویلا کے ساتھ ڈرا کرنے کے بعد دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن ہو گئی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...