Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملہ غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا، ابتدائی رپورٹ

Copy of featuredphoto (19)

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملہ غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا، ابتدائی رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ائرپورٹ سگنل کے قریب خودکش بم دھماکے سے متعلق ابتدائی اطلاعی رپورٹ سی ٹی ڈی کی جانب سے پیش کردی گئی، جس میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے کو پاکستان اور چائنا کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہے۔ دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔ نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے قافلے کی گاڑیوں کے قریب لاکر دھماکا کیا۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکا ایگزٹ سگنل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا۔

پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ پولیس، رینجرز و دیگر افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔ دھماکے میں 2 چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی ملوث ہے، دہشت گردوں نےملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کی گاڑیوں کے قافلے کے قریب لاکر دھماکے سے اڑایا۔

رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آؤٹر ٹرمینل کےقریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے کیا گیا،پولیس دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچی۔

مزید کہا گیا ہے کہ دھماکےمیں 2 چینی باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے کی ذمے داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل، خودکش حملے، دھماکا خیزمواد، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی، ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد اسے خودکش دھماکا قرار دیا گیا تھا۔

Tags: چینی باشندوں غیر ملکی خفیہ ایجنسی کراچی ایئرپورٹ محکمہ انسداد دہشت گردی ملوث

Post navigation

Previous: خلا میں قومی پرچم لہرانے والی پاکستان کی پہلی خاتون خلاباز نمیرہ سلیم کی جدوجہد اور کامیابیاں
Next: شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

یہ بھی پڑہیے

FIFA's historic decision: Afghan refugee women's football team allowed to participate in international competitions-X
  • کھیل

فیفا کا تاریخی فیصلہ: افغان مہاجر خواتین فٹبال ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Action in international waters, reaction against Israel is sharp, Turkey accuses Israel of ‘piracy’
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی، اسرائیل کے خلاف ردعمل تیز، ترکیہ کا اسرائیل پر ‘قزاقی’ کا الزام

New twist on Hormuz crisis, US diplomatic campaign, Iran's strong response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ہرمز بحران پر نیا موڑ، امریکا کی سفارتی مہم، ایران کا سخت ردعمل

Republicans win in Senate, giving Trump a free hand to take possible action against Cuba
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

سینیٹ میں ریپبلکنز کی جیت، ٹرمپ کو کیوبا پر ممکنہ کارروائی کی کھلی چھوٹ

Iran-US conflict intensifies, Trump rejects new peace proposal
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا تنازع شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے نئی امن تجویز مسترد کر دی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.