Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو9 وکٹ سے ہرا دیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو9 وکٹ سے ہرا دیا

Published on

spot_img

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو9 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایشلی گارڈنر کی 4 وکٹ، جمعہ کو آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کو9 وکٹوں سے شکست دینے کا سنگ بنیاد رہی۔

معمولی ہدف (83) کا تعاقب کرتے ہوئے، آسٹریلیا نے صرف ایک وکٹ اور 54 گیندیں باقی رہ کر آسانی سے جیت اپنے نام کی.

اوپنر ایلیسا ہیلی اور بیتھ مونی (15) نے آسٹریلیا کو 36 رنز کی زبردست شراکت کے ساتھ تعاقب کا شاندار آغاز فراہم کیا، جو پانچویں اوور میں مؤخر الذکر کے آؤٹ ہونے تک برقرار رہا۔

ہیلی آسٹریلیا کے لیے 23 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

Image Credit: ICC
Image Credit: ICC

تجربہ کار آل راؤنڈر ایلیس پیری کو اس کے بعد درمیان میں ایشلی گارڈنر نے جوائن کیا اور دونوں نے مزید نقصان کے بغیر آسٹریلیا کو ایک اہم فتح سے ہمکنار کرنے کو یقینی بنایا۔

پیری نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 22 رنز بنائے.

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے واحد وکٹ حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، پاکستان اننگز کی آخری ڈیلیوری پر ڈھیر ہونے سے پہلے صرف 82 رنز بنا سکا۔

گرین شرٹس نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز اسٹینڈ ان کپتان منیبہ علی اور سدرہ امین کے ساتھ دفاعی انداز میں کیا۔

منیبہ چوتھے اوور میں سوفی مولینکس کی گیند پر 7 رنز بنانے کے بعد فوبی لیچفیلڈ کےہاتھوں کیچ آوٹ ہوئی.

اس کے بعد پاکستان نے یکے بعد دیگرے مزید تین وکٹیں گنوائیں اور 8 اوور میں ان کا مجموعی اسکور 29/4 ہو گیا تھا۔

عالیہ ریاض نے ایک قابل ذکر فائٹ بیک پیش کیا، وہ 3 چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 26 رنز بنا کر پاکستان کے لیے ٹاپ اسکورر رہیں۔

ان کے علاوہ صرف سدرہ امین اور ارم جاوید، 12، 12 اور ندا ڈار (10) نے ڈبل فیگر میں جگہ بنائی۔

ایشلی گارڈنر آسٹریلیا کے لیے بہترین باولر تھیں، جنہوں نے اپنے 4 اوورمیں 4/21 کے شاندار اعداد و شمارحاصل کیےجبکہ اینابیل سدرلینڈ اور جارجیا ویرہم نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

اس فتح نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پاکستان دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گیا.

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this