Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

حکومتی کمیٹی اور پشتون قومی جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

Copy of featuredphoto (33)

حکومتی کمیٹی اور پشتون قومی جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں حکومتی کمیٹی اور پشتون قومی جرگہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے،مذاکرات میں سرکاری کمیٹی میں سپیکر خیبرپختونخواہ بابر سلیم سواتی،صوبائی وزراو اراکین اسمبلی ،پروفیسر ابراہیم اور میاں افتخار بھی شامل تھے۔

ملاقات کے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ بیٹھ کر مسئلہ حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ امن ہمارا بڑا مطالبہ ہے،آج پشتون قومی جرگہ ہوگا میں اس جرگے کا میزبان ہوں۔ پشتونوں کا مقدمہ میں لڑوں گا۔

پشتون قومی جرگہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے بتایا کہ جمرود میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں سرکاری کمیٹی کے پشتون قومی جرگہ ممبران سے مذاکرات کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزخیبرپختونخوا ہ میں امن کیلئے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئیں تھیں۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی دعوت پروزیراعلیٰ ہاﺅس میں میں گرینڈ جرگہ منعقد ہواتھا جس میں امن مذاکرات کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ کو سونپ دیا گیا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی تھی۔

جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا ہ اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی جرگے میں اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹرگوہر بھی گرینڈ جرگے میں شریک ہوئے تھے۔جرگے میں ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا اور سکندر شیرپاو سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے تھے۔

گرینڈ جرگے کے اعلامیے میں بتایاگیا تھا کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جرگے کیلئے اختیاردیا گیا تھا۔ جرگے نے وزیراعلیٰ کو افہام وتفہیم سے معاملہ حل کرنے کیلئے جرگہ کی ذمہ داری دی تھی جسے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا تھا۔اعلامیے می ںیہ بھی کہا گیا تھا کہ معاملے کے حل کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگے کا میزبان بن کر جرگے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

Tags: پشتون قومی جرگہ حکومتی کمیٹی علی امین گنڈا پور مذاکرات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Post navigation

Previous: نویں تھل جیپ ریلی کا شیڈول جاری کردیا گیا
Next: انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے ہرا دیا

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

یہ بھی پڑہیے

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.