Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبٹلر ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کی...

بٹلر ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

Published on

spot_img

بٹلر ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں ان کے باقاعدہ کپتان جوس بٹلر کی واپسی ہوئی ہے۔

بٹلر انجری سے صحت یاب ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے محروم رہے۔

دریں اثنا، یارکشائر کے لیگ اسپنر جعفر چوہان پہلی بار اسکوڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے والے جنوبی ایشین کرکٹ اکیڈمی کے پہلے گریجویٹ بن گئے۔

انگلش بورڈ نے مزید بتایا کہ ‘ابتدائی’ 14 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کو پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کے دو کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔

ای سی بی نے کہا کہ دو کھلاڑیوں کے کیریبین میں وائٹ بال ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ راولپنڈی میں جمعرات 24 اکتوبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔

انگلینڈ اسکواڈ:جوس بٹلر (لنکا شائر – کپتان)، جوفرا آرچر (سسیکس)، جیکب بیتھل (واروک شائر)، جعفر چوہان (یارکشائر)، سیم کرن (سرے)، ول جیکس (سرے)، لیام لیونگسٹون (لنکا شائر)، ثاقب محمود (لنکا شائر)، ڈین موسلی (واروک شائر)، جیمی اوورٹن (سرے)، عادل رشید (یارکشائر)، فل سالٹ (لنکا شائر)، ریس ٹوپلے (سرے)، جان ٹرنر (ہیمپشائر)۔

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول:

پہلا ون ڈے: جمعرات، 31 اکتوبر سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگوا

دوسرا ون ڈے: ہفتہ، 2 نومبر سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگوا

تیسرا ون ڈے: 6 نومبر بروز بدھ کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس

پہلا ٹی 20: بروز ہفتہ، 9 نومبر کنسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس

دوسرا ٹی 20: اتوار، 10 نومبر کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس

تیسرا ٹی 20: جمعرات، 14 نومبر بیوزور اسٹیڈیم، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا

چوتھا ٹی 20: ہفتہ، 16 نومبر بیوزور اسٹیڈیم، گروس آئلیٹ، سینٹ لوشیا

پانچواں ٹی 20: اتوار، 17 نومبر بیوزور اسٹیڈیم، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this