الرئيسيةکھیلفٹ بالفیفا نے ارجنٹائن کے گول کیپر کو "نامناسب رویے" پر دو میچوں...

فیفا نے ارجنٹائن کے گول کیپر کو “نامناسب رویے” پر دو میچوں کے لیے معطل کردیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ فیفا نے ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو “ڈیبو” مارٹینز کو ان کے “نامناسب رویے” کی وجہ سے دو میچوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔۔ اس معطلی کی وجہ سے مارٹینز ارجنٹائن کے لیے اگلے دو میچ، جو اکتوبر میں وینزویلا اور بولیویا کے خلاف 2026 کے ورلڈ کپ کے کوالیفائر ہوں گے، نہیں کھیل سکیں گے۔

مارٹینز کو یہ سزا چلی اور کولمبیا کے خلاف پچھلے میچز میں ہونے والے واقعات کی وجہ سے دی گئی ہے۔ مارٹینز نے چلی کے خلاف میچ میں، جو کہ امریکہ میں کوپا امریکہ جیتنے کے بعد ان کا پہلا میچ تھا، ٹرافی کے ساتھ نازیبا اشارہ کرتے ہوئے جشن منایا، جیسا کہ انہوں نے قطر میں 2022 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھی کیا تھا۔

کولمبیا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد، 32 سالہ مارٹینز نے ٹی وی کیمرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ناپسندیدہ حرکت کی۔ اس واقعے کے بعد، ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایمیلیانو مارٹینز کو ان کے “جارحانہ رویے” اور “کھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی” پر سزا دی گئی ہے، لیکن اے ایف اے نے فیفا کے اس فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this