Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ

ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد، سینیٹر جے ڈی وینس امیدوار برائےنائب صدر ہوں گے

feature photo - 2024-07-16T121205.118

ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد، سینیٹر جے ڈی وینس امیدوار برائےنائب صدر ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کردیا جب کہ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل پنسلوینیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی پہنچے، جہاں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سابق امریکی صدر نے شرکا کے سامنے مکا لہرایا اور اپنے حامیوں سے کھڑے ہو کر داد وصول کی، ٹرمپ کے پہنچنے پر شرکا نے امریکا امریکا کے نعرے لگائے۔

ریپبلکن نیشنل کنونشن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا، وہ مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، 2020 میں انہیں ریپبلکن پارٹی نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا مگر وہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

ری پبلکن پارٹی کا نیشنل کنونشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنالیا، سینیٹر جے ڈی وینس کا تعلق ریاست اوہائیو سے ہے، وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مخالف رہے ہیں۔

2400 سے زائد ریپبلکن نمائندوں سے بھرے کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وی آئی پی باکس میں اپنے نامزد کردہ نائب جے ڈی وینس کے ساتھ نشست لی، اس دوران ہاؤس ریپبلکن بائرن ڈونلڈز اور ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔

پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نیشنل کنونشن میں شرکا سے خطاب بھی کریں گے اور 5 نومبر کے انتخابات میں صدر جو بائیڈن کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی پارٹی کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل بڑی کامیابی حاصل ہوئی، عدالت نے خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزام میں ان کے خلاف درج فوجداری مقدمے کو خارج کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ خصوصی وکیل جیک اسمتھ کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کے لیے ایک بڑی فتح ہے جن پر صدر کا منصب چھوڑنے کے بعد سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا جاتا رہتا ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب ایک دن قبل ہی ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی لگنے سے ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے چند گھنٹے بعد امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے کہا تھا کہ قاتلانہ حملے میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت پنسلوانیا کے 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔

Tags: پنسلوینیا ریپبلکن نیشنل کنونشن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹر جے ڈی وینس صدارتی امیدوار نامزد نائب صدارتی امیدوار

Post navigation

Previous: پاکستان ویمنز ہیڈ کوچ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے لیے پرامید
Next: کولمبیا فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ اور ان کے بیٹے کو کوپا امریکہ فائنل کے بعد گرفتار کر لیا گیا

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.