Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

Pakistan Hockey Team

Pakistani hockey squad announced for Azlan Shah hockey Cup

اردو انٹرنیشنل(سپورٹس ڈیسک)، تفصیلات کے مطابق، سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ کے دوران محمد عبداللہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد مرتضی یعقوب نائب کپتان تعینات کئے گئے ہیں۔ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹرائلز کے بعد 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کیا جبکہ صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان ہاکی ٹیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم میں گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان، اویس رشید ڈیفینڈرز محمد عبداللہ (کپتان)، سعد شفیق علی خان شامل ہیں جبکہ احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب (نائب کپتان)، عمر مصطفی، ارباز ایاز، سمیع اللہ، ارشد لیاقت اور عبدالرحمٰن کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ عبدالوہاب، محمد ارسلان، عبدالقیوم، بلال اکرم، محمد شاہزیب خان، سکندر علی ذاکر، تیمور جاوید خان، اویس ارشد اور عبدالواجد بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں عبداللہ شیخ،بلال خان، عامر سہیل، محمد امجد علی، سعد ظہیر، خضر اختر اور بابر سادات شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپیئن شہناز شیخ ہونگے جبکہ اولمپیئن وسیم فیروز، اولمپین ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن دلاورحسین، عمران بٹ انٹرنیشنل گول کیپر کوچ شامل ہیں۔

Shahnaz Sheikh appointed as coach of Pakistan team

ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم 2 مئی کو پاکستان سے ملائشیا پہنچے گی اور  2 اور 3 مئی کو لائٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ 4 مئی کو پاکستان اپنا پہلا میچ میربان ٹیم ملائشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کھیلے گا۔ شیڈول کے مطابق 5 مئی کو پاکستان کوریا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق 6:15 بجے شام نبرد آزما ہوگا جبکہ ایک روزہ آرام کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم 7 مئی کو جاپان کے خلاف 6:15 بجے شام کھیلے گی اور 8 مئی کو پاکستان کینیڈا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق 4:00 بجے شام کھیلے گا۔ تمام میچز کے شیڈول جاننے کے لیے کلک کریں.

ایک روزہ آرام کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پول کا آخری میچ 4:00 بجے شام کھیلے گی۔

Tags: اذلان شاہ ہاکی کپ اردو انٹر نیشنل پاکستان ہاکی فیڈریشن پاکستانی ہاکی ٹیم صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا کھیل کھیل کی اردو خبر ہاکی ہاکی اپڈیٹ

Post navigation

Previous: امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل، تائیوان بل منظور کر لیا،بائیڈن بدھ کو دستخط کریں گے
Next: سرکاری حمایت سے کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں: شاہ زیب رند

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

FIFA Series: Pakistan Women's historic 0-8 victory over Turks and Caicos Islands-FIFA
  • کھیل

فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 0-8 سے تاریخی فتح

Peshawar Zalmi defeated Karachi Kings by a record margin of 159 runs-PSL
  • کھیل

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دیدی

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.