Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

آسٹریلوی وزیر اعظم نے ایلون مسک کو ’قانون سے بالاتر سمجھنے والا ایک متکبر ارب پتی‘ قرار دے دیا

bee26d40-fcbe-11ee-8cf1-fb2e2a63a754

آسٹریلوی وزیر اعظم نے ایلون مسک کو ’قانون سے بالاتر سمجھنے والا ایک متکبر ارب پتی‘ قرار دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو ’خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والا ایک متکبر ارب پتی‘ قرار دیا ہے۔

البانیز کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک پرتشدد واقعے کی ویڈیو کو ہٹانے پر آسٹریلیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے درمیان تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب ایلون مسک نے آسٹریلوی وزیر اعظم پر اس وقت تنقید کی جب آسٹریلیا کی ایک عدالت نے سڈنی کے چرچ میں چھرا گھونپنے کے پرتشدد واقعے کی فوٹیج کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، جسے ٹیسلا اور سپیس ایکس کی ملکیت بھی رکھنے والے مسک نے سنسرشپ قرار دیا۔

فیصلے میں آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے ایکس کو ایک ہفتہ پرانے واقعے کی ویڈیوز کو عارضی طور پر ہٹانے کا حکم دیا، جس میں ایک نوجوان کو پادری اور دیگر افراد کو چاقو مارتے دکھایا گیا تھا۔ واقعے میں ملوث ملزم پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا ہے۔

اگرچہ ایکس نے کہا کہ کمپنی نے اپنے آسٹریلوی صارفین کے لیے پوسٹس کو بلاک کر دیا ہے تاہم آسٹریلیا کے ای سیفٹی کمشنر نے ایکس کے تمام صارفین کے لیے ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کیا، جن کا کہنا ہے کہ اس میں واضح تشدد کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا: ’سوشل میڈیا کمپنیوں کو صحیح طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کمپنیوں کو راہ راست پر لانے کے لیے جو بھی اقدام کرنا ضروری ہے، کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

ایلون مسک نے اس کے بعد پلیٹ فارم پر ایک میم پوسٹ کی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایکس ’اظہار رائے کی ُزادی اور سچائی‘ کے لیے کھڑا ہے جبکہ دوسرے ’سنسرشپ اور پروپیگنڈے‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس میم کے ساتھ لکھا: ’اس (اظہار رائے کی آزادی) کے لیے مجھ سے نہیں بلکہ صرف آسٹریلوی وزیر اعظم سے سوال کریں۔‘

ایلون مسک نے مزید کہا کہ ’میں عوام کو یہ بتانے کے لیے آسٹریلوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتانا چاہوں گا کہ یہ پلیٹ فارم ہی سچا ہے۔‘

ایک اور پوسٹ میں ایکس کے مالک نے کہا کہ ’کمپنی کو یہ تشویش ہے کہ اگر کسی بھی ملک کو تمام دنیا کے مواد کو سنسر کرنے کی اجازت ہے، جیسا کہ آسٹریلوی ای سیفٹی کمشنر مطالبہ کر رہے ہیں، تو پھر کسی بھی ملک کو پورے انٹرنیٹ کو کنٹرول کرنے سے کیسے روکا جائے گا؟‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے پہلے ہی آسٹریلیا کے لیے اس مواد کو سنسر کر دیا ہے اور اس بارے میں قانونی اپیل زیر التوا ہے۔ یہ مواد صرف امریکی سرورز پر محفوظ ہے۔‘

تاہم ای سیفٹی کمشنر نے دلیل دی کہ یہ پوسٹس اب بھی آسٹریلیا سے باہر دستیاب ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی حاصل کرنے والے آسٹریلوی صارفین بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

مسک پر طنز کرتے ہوئے آسٹریلیائی وزیر اعظم نے جواب دیا کہ ان کا ملک ’خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے متکبر ارب پتی سے نمٹنے کے لیے جو ضروری ہے وہ کرے گا بلکہ ہم ایسا کرنے کے لیے شائستگی کا دامن بھی چھوڑ سکتے ہیں۔‘

وزیر اعظم البانیز نے اے بی سی نیوز کو مزید بتایا کہ ’’یہ سوچ، کہ کوئی شخص کسی پلیٹ فارم پر پرتشدد مواد کی تشہیر کے حق کے لیے عدالت میں جائے گا، یہ ظاہر کرتی ہے کہ مسک کا دماغ کس حد تک خراب ہے۔‘

Tags: آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز آسٹریلیا ایکس ایلون مسک متکبر ارب پتی

Post navigation

Previous: ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے ممالک کو امریکا نے ایک بار پھر خبردار کردیا
Next: پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.