صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پربھی گفتگو کی۔