الرئيسيةکھیلکرکٹپی سی بی نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو مردوں کی قومی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا ایک بیان میں کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ جلد ہی نئی کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ میرٹ پر نئی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے سب کے سامنے ہوں گےقومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض، تھے اور اس میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر بھی شامل تھے۔

کامران اکمل، اور راؤ افتخار انجم، کنسلٹنٹ ممبر تھے جبکہ حسن مظفر چیمہ، منیجر اینالیٹکس اور ٹیم اسٹریٹجی تھے۔

گزشتہ ہفتے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں پریس کانفرنس کے دوران سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا۔

چیئرمین نے کہا کہ میں اس کمیٹی میں کچھ تبدیلیاں کر رہا ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو اتنا بااختیار ہونا چاہیے کہ وہ یہ اہم فیصلے لے سکےکمیٹی کی تحلیل بھی عماد وسیم کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے اور آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہونے کے ایک دن بعد ہوئی ہے وسیم، نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ نقوی نے جمعے کو ریاض، سے لاہور میں بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی تھی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے سکواڈز کے انتخاب کے لیے ہونے والی میٹنگ کے دوران وہاب، نے پی ایس ایل کے حال ہی میں ختم ہونے والے نویں ایڈیشن سے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی تیاری کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اور سیریز کے ساتھ ہوگا جب وہ 18 اپریل سے راولپنڈی اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے کیویز کا سامنا کرے گا۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this