Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری، 161 نمبر پر آگیا

1 minute read
ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس

ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری، 161 نمبر پر آگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس یعنی انسانی ترقی کی رفتار میں پاکستان 191 ممالک میں 0.544 پوائنٹس کے ساتھ 161 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی معیار زندگی اور تعلیمی سطح کے پیمانے کی جانچ کے لیے 30 سال پہلے مرتب کیے گئے ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کے تحت پاکستان 161 ویں نمبر پر ہے۔

حالیہ انڈیکس سال 2023 کے مقابلے قدرے بہتر ہے، گزشتہ سال پاکستان 0.540 پوائنٹس کے ساتھ 164ویں نمبر پر تھا جو 2022 کی درجہ بندی سے تین درجے کم نمبر پر تھا۔

2022 کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پاکستان کا ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس رینک 2019 سے 2021 تک 161 ویں نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ یہ انڈیکس تین الگ الگ کیٹیگریز کے انڈیکس پر مشتمل ہے جس میں صحت، تعلیم اور آمدنی کا پیمانہ شامل ہے۔

جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا 0.782 پوائنٹس کے ساتھ 73 ویں نمبر پر سب سے اوپر ہے، بنگلہ دیش 0.661 پوائنٹس کے ساتھ 129 ویں نمبر پر ہے اور بھارت 0.633 پوائنٹس کے ساتھ 132 ویں نمبر پر ہے، نیپال 143 ویں نمبر پر ہے، جبکہ افغانستان خطے میں سب سے نچلی پوزیشن پر ہے، 0.478 پوائنٹس کے ساتھ 180 ویں نمبر پر ہے۔

ساؤتھ سوڈان، جو 0.385 پوائنٹس کے ساتھ 191 ویں نمبر پر ہے، فہرست میں آخری نمبر پر ہے، دوسری جانب سوئٹزرلینڈ 0.962 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد ناروے 0.961 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ دنیا کووڈ-19 کے بعد ترقی کی سطح پر واپس آگئی ہے لیکن اس بحالی نے امیر اور غریب کے درمیان فرق انتہائی وسیع ہوگیا ہے۔

پاکستان کو ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 2021 اور 2022 کے دوران مسلسل دو سال کی نچلی درجہ بندی کا سامنا کرنے کے بعد حالیہ انڈیکس میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے، یو این ڈی پی کی قیادت کرنے والے اچم سٹینر نے کہا کہ ’وبائی بیماری اور اس کے نتائج کی وجہ سے انسانی ترقی کی پیشرفت کو لگاتار دو سال پیچھے دھکیل دیا تھا، لیکن اب ہم اس میں بہتری دیکھ رہے ہیں۔‘

Home

Tags: اقوام متحدہ پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس

Post navigation

Previous: ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی 2024
Next: امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.