ترک صدر رجب طیب اردگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

0
132
ترک صدر رجب طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب کے ٹیلی فون اور نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور جلد ہی رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔