Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار

Pakistan, Saudi Arabia concerned over ceasefire violations in Lebanon

Pakistan, Saudi Arabia concerned over ceasefire violations in Lebanon

پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب نے لبنان میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور دیرپا امن و استحکام کے لیے جنگ بندی کے مکمل احترام اور نفاذ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیرپا امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

دوسری جانب، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں سے بھاری جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی کی سخت مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے میں امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے لبنانی آزادی، علاقائی خودمختاری اور امن و استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Tags: پاکستان جنگ بندی سعودی عرب شدید تشویش شہزادہ فیصل بن فرحان لبنان وزیر خارجہ اسحاق ڈار

Post navigation

Previous: ایران اور امریکا کشیدگی: مذاکرات، دھمکیاں:امریکی اور ایرانی رہنماؤں کے بیانات
Next: خلیجی کشیدگی کے بعد سعودی عرب اور ایران میں اہم رابطہ

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

یہ بھی پڑہیے

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Modi's visit to Netherlands Questions on press freedom and minorities spark diplomatic debate
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں مودی دورہ: پریس فریڈم اور اقلیتوں پر سوالات نے سفارتی بحث چھیڑ دی

Important developments in Beijing China and Russia sign several agreements hd images
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں اہم پیش رفت: چین اور روس کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.