Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsوکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے چیف سلیکٹر سے درخواست...

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے چیف سلیکٹر سے درخواست کردی

Published on

spot_img

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے چیف سلیکٹر سے درخواست کردی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ایک مکمل سیریز دے کر خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی صلاحتیوں پر شکوک و شبہات پیدا کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کرکٹ لیگ کھیلتے ہیں تو انہیں کامیابیوں کے کافی مواقع ملتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے.
وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا مذید کہنا تھا کہ وہ پچھلے چار سالوں میں تین بار پاکستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں لیکن انہیں کبھی بھی مکمل سیریز کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

انہوں نےمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ اداس کر دیتا ہے.اعظم خان نے کہا ہے کہ انہیں بیچ میں لٹکانے کی بجائے ایک مکمل سیریز کھیلنے کا موقع دیا جائے اور وہ ثابت کریں گے کہ کھیل کو کیسے کامیاب بنایا جاسکتا ہے.

اعظم خان نے بتایا کہ جب انہیں غیر ملکی کوچز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو وہ مجھے کبھی یہ محسوس نہیں کراتے کہ میرے کھیل میں کوئی کمی ہے لیکن جب میں پاکستان ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں تو مجھے ان رویوں سے حقیقی طور پر ایک کمی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے وہ اپنی بیٹنگ میں کسی سے کمتر محسوس نہیں کرتے اور انہیں اپنی بیٹنگ پر مکمل اعتماد ہے .

اعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی(ILT20) کی تاریخ کی سب سے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this