Friday, June 21, 2024
Top Newsوکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے چیف سلیکٹر سے درخواست...

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے چیف سلیکٹر سے درخواست کردی

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے چیف سلیکٹر سے درخواست کردی

 

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ایک مکمل سیریز دے کر خود کو ثابت کرنے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی صلاحتیوں پر شکوک و شبہات پیدا کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کرکٹ لیگ کھیلتے ہیں تو انہیں کامیابیوں کے کافی مواقع ملتے ہیں کیونکہ انہیں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے.
وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کا مذید کہنا تھا کہ وہ پچھلے چار سالوں میں تین بار پاکستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں لیکن انہیں کبھی بھی مکمل سیریز کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

انہوں نےمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ اداس کر دیتا ہے.اعظم خان نے کہا ہے کہ انہیں بیچ میں لٹکانے کی بجائے ایک مکمل سیریز کھیلنے کا موقع دیا جائے اور وہ ثابت کریں گے کہ کھیل کو کیسے کامیاب بنایا جاسکتا ہے.

اعظم خان نے بتایا کہ جب انہیں غیر ملکی کوچز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو وہ مجھے کبھی یہ محسوس نہیں کراتے کہ میرے کھیل میں کوئی کمی ہے لیکن جب میں پاکستان ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں تو مجھے ان رویوں سے حقیقی طور پر ایک کمی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے وہ اپنی بیٹنگ میں کسی سے کمتر محسوس نہیں کرتے اور انہیں اپنی بیٹنگ پر مکمل اعتماد ہے .

اعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی(ILT20) کی تاریخ کی سب سے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دیگر خبریں

Trending

Wahab Riaz is likely to leave the PCB selection committee

وہاب ریاض کا پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کاامکان

0
وہاب ریاض کا پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کاامکان اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ...