Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

امریکی انتخابی سروے : صدارتی امیدوار کمالا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری

feature photo - 2024-07-24T173134.754

امریکی انتخابی سروے : صدارتی امیدوار کمالا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس کی اگلی مکین بننے کی امیدوار نائب صدر کمالا ہیرس کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر 2 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔

انہیں یہ برتری غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹڑز کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی ہے۔

گزشتہ ہفتے کیے گئے سروے کے مطابق اتوار کے روز صدارتی دوڑ سے باہر والے جو بائیڈن پر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2 پوائنس برتری حاصل تھی۔

یہ تازہ ترین سروے پیر اور منگل کو کیا گیا جب کہ اس سے قبل ری پبلکن نیشنل کنونشن منعقد کیا گیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے باقاعدہ بطور امیدوار اپنی نامزدگی قبول کی جب کہ جو بائیڈن نے اتوار کے روز دوڑ سے باہرہونے اور کاملا ہیرس کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

کمالا ہیرس جن کے بارے میں ان کی انتخابی مہم ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیموکریٹک نامزدگی مل چکی ہے، انہیں نیشنل پول میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 42 کے مقابلے میں 44 پوائنٹس ملے۔

کمالا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 اور 16 جولائی کے پول میں 44 پوائنٹس حاصل کیے تھے جب کہ یکم اور 2 جولائی کو کیے گئے سروے میں ٹرمپ کو ایک پوائنٹ کی برتری تھی۔

قومی سطح پر کیے گئے سرویز کسی سیاسی امیدوار کے لیے امریکی شہریوں کی حمایت کے حوالے سے اہم اشارے دیتے ہیں جب کہ چند ریاستوں کے نتائج خاص طور پر امریکی الیکٹورل کالج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ کس امیدوار نے صدارتی انتخاب جیتا۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم ٹیم نے کاملا ہیرس کی برتری کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور صدر نامزدگی کی وجہ سے ملنے والی میڈیا کوریج کے باعث ان کی مقبولیت میں عارضی اضافے کی توقع تھی۔

تقریبا 56 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے اس بیان سے اتفاق کیا کہ 59 سالہ کاملا ہیرس ذہنی طور پر زہادہ تیز ہیں اور چینلجز سے نمٹنے کی زیادہ قابلیت رکھتی ہیں جبکہ 49 فیصد نے 78 سالہ ٹرمپ کے بارے میں ایسا کہا، صرف 22 فیصد ووٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بارے میں اس طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔

81 سالہ جو بائیڈن، اپنے مخالف ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کے بعد جس میں ان کی زبان لڑکھراتی رہی اور وہ سابق صدر کے جھوٹ سمیت دیگر حملوں کو جارحانہ طور پر چیلنج نہیں کرسکے، صدارتی دوڑ سے دست بردار ہوگئے تھے۔

80 فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز نے کہا کہ انہوں نے جو بائیڈن کی حمایت کی جب کہ 91 فیصد ووٹرز نے کاملا ہیرس کے بارے میں ایسا کہا، اس کے علاوہ تین تہائی ڈیموکریٹک ووٹرز نے کہا کہ وہ اس بیان سے اتفاق کرتے ہیں کہ پارٹی اور ووٹرز کو کمالا ہیرس کی حمایت کرنی چاہیے جب کہ صرف ایک تہائی ووٹرز نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے متعدد امیدواروں کو مقابلہ کرنا چاہیے۔

Tags: امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کمالا ہیرس وائٹ ہاؤس

Post navigation

Previous: سری لنکا کو بھارت کی سیریز سے پہلے بڑا دھچکا
Next: اسٹورٹ براڈ نے اینڈریو فلنٹوف کو مستقبل میں انگلینڈ کا کوچ بننے کا اشارہ دے دیا

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.