Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق دعوے کیے گئے تھے۔ دفتر خارجہ نے رپورٹ کو گمراہ کن، قیاس آرائیوں پر مبنی اور سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانیے خطے میں جاری سفارتی کوششوں اور امن عمل کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی مرحلے کے دوران ایران اور امریکا سے متعدد طیارے پاکستان آئے تھے۔ ان پروازوں کا مقصد سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور انتظامی اسٹاف کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنا تھا۔

بیان کے مطابق بعض طیارے اور معاون عملہ آئندہ سفارتی رابطوں اور ممکنہ مذاکراتی مراحل کے پیش نظر عارضی طور پر پاکستان میں موجود رہے۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ اگرچہ باضابطہ مذاکرات تاحال دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے حالیہ دوروں سمیت مختلف سفارتی سرگرمیوں کیلئے موجود لاجسٹک اور انتظامی انتظامات استعمال کیے گئے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ پاکستان میں موجود ایرانی طیاروں کا کسی بھی فوجی حکمت عملی، عسکری آپریشن یا دفاعی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس کے برعکس کیے جانے والے تمام دعوے حقائق کے منافی، قیاس آرائیوں پر مبنی اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اور امن کے قیام کیلئے غیرجانبدار، تعمیری اور ذمہ دار کردار ادا کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے ضرورت کے مطابق معمول کی لاجسٹک اور انتظامی معاونت فراہم کی، جبکہ تمام متعلقہ ممالک اور فریقوں کے ساتھ مکمل شفافیت اور مسلسل رابطہ برقرار رکھا گیا۔

سی بی ایس نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں میں کردار ادا کرنے کے باوجود خاموشی سے ایرانی طیاروں کو اپنی فضائی حدود اور ایئربیسز پر جگہ دی۔ رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ بعض ایرانی طیارے ممکنہ امریکی حملوں سے بچاؤ کیلئے پاکستان میں موجود تھے۔

Tags: اسلام آباد امریکا ایران ایرانی وزیر خارجہ دفتر خارجہ سی بی ایس نیوز نور خان ایئربیس

Post navigation

Previous: کراچی میں پاکستان کا پہلا سپر فلڈ لائٹس موٹر اسپورٹس ٹریک تیار
Next: لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup 2026: Record number of players, event becomes biggest tournament in history-FIFA
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

Briefing on Iran war in US Senate, easing of sanctions conditional on nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر بریفنگ، پابندیوں میں نرمی جوہری پروگرام سے مشروط

Russia launches major airstrike on Ukraine, killing 10 people, injuring dozens
  • Top News
  • بین الاقوامی

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Iran angered by Israeli actions in Lebanon, requests Pakistan's help to reduce tensions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر ایران برہم، کشیدگی کم کرانے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.