Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

سوئٹزرلینڈ میں یوکرین سربراہی اجلاس:پاکستان ’غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت نہیں کرے گا

14100545e243632

سوئٹزرلینڈ میں یوکرین سربراہی اجلاس:پاکستان ’غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت نہیں کرے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے شیڈولنگ تنازعات اور دیگر تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین امن سمٹ میں سوئٹزرلینڈ کی دعوت کو مسترد دیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 15 سے 16 جون تک ہونے والی کانفرنس کے لیے پاکستان کو سوئٹزرلینڈ کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا تھا تاہم، بہت سے عوامل کی وجہ سے پاکستان اس کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن کے باہر برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد ہونے والی 2 روزہ سربراہی کانفرنس کو یوکرین کے امن کے وژن کے لیے بین الاقوامی حمایت اکٹھا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی تفصیل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے 10 نکاتی امن فارمولے میں ہے۔

160 ممالک کو مدعو کیے جانے کے باوجود، صرف 90 کے قریب اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، جن میں چین سمیت قابل ذکر ملک ہے جو اس میں غیر حاضر رہے گا اور گلوبل ساؤتھ کی کئی اہم کاؤنٹیز نے بھی ماسکو کی غیر موجودگی میں روس مخالف فورم اور امن مذاکرات میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔

اسلام آباد کا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ تنازع میں غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لیے ایک سفارتی اقدام ہے، خاص طور پر چونکہ روس اس میں شرکت نہیں کر رہا ہے، پاکستان نے تاریخی طور پر یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے ہیں، ماضی میں اس سے ہتھیاروں کا سسٹم خریدا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں روس کے ساتھ بھی پاکستان تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہم دشمنی کے فوری خاتمے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں اور یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے جلد از جلد مذاکراتی خاتمے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے ہمہ گیر اور مستقل اطلاق کا حامی ہے، جس میں طاقت کا عدم استعمال یا استعمال کا خطرہ، ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام، تنازعات کا حل اور تمام ریاستوں کے لیے یکساں تحفظ شامل ہیں۔

Tags: پاکستان تحفظات سوئٹزرلینڈ شیڈولنگ تنازعات یوکرین امن سمٹ

Post navigation

Previous: سندھ اسمبلی میں بجٹ 25-2024 پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ
Next: کرسٹیانو رونالڈو نے یورو 2024 کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

Major economic breakthrough for Iran after the war, $300 billion project under consideration
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

جنگ کے بعد ایران کے لیے بڑی معاشی پیش رفت، 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر غور

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.