Thursday, July 18, 2024
Top Newsیہ حکومت جس طرح بنوائی جا رہی ہے ڈلیور نہیں کر پائے...

یہ حکومت جس طرح بنوائی جا رہی ہے ڈلیور نہیں کر پائے گی، جاوید لطیف

یہ حکومت جس طرح بنوائی جا رہی ہے ڈلیور نہیں کر پائے گی، جاوید لطیف

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے اپنی ہی جماعت کی آئندہ وفاقی حکومت کی ناکامی کی پیشن گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کچھ ڈلیور نہیں کر سکے گی، لوگوں کا اعتماد اٹھتا جائے گا، عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ ایک جماعت کو واضح اکثریت ملے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ 2 دن پہلے گیس کے بل آئے تو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، جب بجلی کے بل آئیں گے تو تب بھی لوگوں کی چیخیں نکلیں گی، یہ حکومت جس طرح بنوائی جا رہی ہے ڈلیور نہیں کر پائے گی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متصادم ایجنڈے حکومتی اتحاد کیلئے بڑا چیلنج ہوں گے، باقی جماعتیں اختلافات کا فائدہ اٹھا کر اسمبلی تحلیل کروا سکتی ہیں،ن لیگ پیپلزپارٹی سے سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے۔

دیگر خبریں

Trending

daily khabrain

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور

0
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی پارلیمنٹ کینسیٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کردیا۔ اسرائیلی...