Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

آزادی اظہار رائے کی حدود متعین، آزادی رائے کی قیود کی برملا پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھاسکتے،آرمی چیف

508657_7531679_updates

آزادی اظہار رائے کی حدود متعین، آزادی رائے کی قیود کی برملا پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھاسکتے،آرمی چیف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رسالپور میں پاکستان ایئرفورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین ہیں، آزادی رائے کی قیود کی برملا پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھاسکتے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ، علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں۔ توقع ہے آپ کردار، ہمت، قابلیت کی خوبیوں سےمزین زندگی گزاریں گے اور آپ کا طرز عمل قابل احترام ادارے کیلئے بھی غیرمعمولی ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ توقع ہے آپ بہادری کی لازوال روایت کو قائم رکھیں گے، آپ مادروطن کے دفاع، عزت اور وقارکیلئے قربانی سے کبھی دریغ نہیں کرینگے، توقع ہے آپ بہترین جذبہ اورپیشہ ورانہ مہارت کوبرقرار رکھیں گے۔ آپ ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں اور آپ کو جوذمہ داری سونپی جارہی ہے اس کیلئے پرعزم رہیں۔

نواجوان آفیسرز سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیشہ یادر کھیں حق طاقت جبکہ باطل کبھی طاقتورنہیں ہوسکتا، راشد منہاس، سرفرازرفیقی، ایم ایم عالم نے وطن کے وقار، تحفظ کیلئے زندگیاں پیش کیں، آپ راشدمنہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے بنیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے، مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم وکرم پر ہوتا ہے۔ پاک فضائیہ نے ہرطرح کی مشکلات میں فضائی حدود کی نگرانی کی، پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے اور فروری2019ء میں فضائی نگرانی کی بڑی مثال سب کے سامنے ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ جنگ تازہ ترین مثال ہے کہ جنگیں کیا کیا مصائب لاسکتی ہیں، غزہ میں اندھا دھندقتل ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہاہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھی بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کر رکھاہے، بھارتی جارحیت پردنیاکی خاموشی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی۔ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Tags: آئین کی پاسداری آئینی حدود آرمی چیف جنرل عاصم منیر آزادی اظہار رائے پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان ایئرفورس رسالپور

Post navigation

Previous: یرمیاہ مینیل سولومن آئی لینڈ کےنئے وزیراعظم منتخب
Next: سلیکشن کمیٹی نےانگلینڈ، آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

یہ بھی پڑہیے

Proposal for extraordinary defense cooperation with Israel in the US, debate intensifies in Congress
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں اسرائیل کے ساتھ غیر معمولی دفاعی تعاون کی تجویز، کانگریس میں بحث تیز

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.