عمران خان کا بشری بی بی سے عدت میں نکاح کرنے کا معاملہ،خاور مانیکا کا کاروائی کرنے کا فیصلہ

0
43

عمران خان کا بشری بی بی سے عدت میں نکاح کرنے کا معاملہ،خاور مانیکا کا کاروائی کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان کا بشری بی بی عرف پنکی سے عدت میں نکاح کرنے کے معاملے پر بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نیازی نے خاور مانیکا کی بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا اور اس سے ناجائز تعلقات رکھے.

خاور مانیکا کا موقف ہے کہ عمران خان نیازی نے مجھ سے چھین کر عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی.

درخواست کا متن ہے کہ یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا، جبکہ مفتی سعید، عون چوھدری اور محمد لطیف (نوکر) گواہوں میں شامل تھے.

خاور مانیکا نے عدالت سے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی