Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیلی حکومت نے”گریٹر اسرائیل” کا نقشہ جاری کردیا، سعودیہ سمیت عرب ممالک کا اظہار مذمت

feature photo (27)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صہیونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا جس میں اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے تاہم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور فلسطین نے اسرائیل اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایک نقشہ شائع کیا ہے جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطین، اردن، شام اور لبنان کے کچھ حصے اسرائیل کا حصہ ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی نقشے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا جس میں اردن، شام اور لبنان کے علاقوں کو نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات اسرائیل کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک اور عوام کے خلاف اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

وزارت نے خطے کے بحرانوں کی شدت کو محدود کرنے کے لیے ریاستوں اور ان کی سرحدوں کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دریں اثنا، فلسطین اور اردن کے حکام نے بھی اسرائیلی نقشے کی مذمت کی ہے، فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے رواں ہفتے اسرائیلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کیے گئے نقشے کو تمام بین الاقوامی قراردادوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کی پالیسیوں، غیر قانونی آباد کاروں کے حملوں اور مسجد الاقصیٰ کے احاطے پر مسلسل حملے اس بات کے متقاضی ہیں کہ فلسطینی عوام کو جنگ اور تباہی کا نشانہ بننے سے روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی موقف اختیار کیا جائے۔

ابو رودینہ نے آنے والی امریکی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان تمام اسرائیلی پالیسیوں کو روکے جو مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور امن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

اردن کی وزارت خارجہ نے گریٹر اسرائیل کے نقشے کو ’اشتعال انگیز اور بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ جھوٹ ہے کہ یہ اسرائیل کا تاریخی نقشہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ نسل پرستی پر مبنی اسرائیلی اقدامات اور تبصرے نہ تو اردن کی خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر ان اشتعال انگیز اقدامات کو روکنا چاہیے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو روکنا چاہیے جو صرف تناؤ کو بڑھا رہے ہیں اور خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔

پیٹرا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت نے کہا کہ نقشے کی اشاعت انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزل اسموٹریچ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق اور غزہ میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے ’نسل پرستانہ بیانات‘ کے ساتھ ہوئی ہے۔

انادولو کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے اسرائیلی نقشے کی اشاعت کو ’عالمی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی دفعات کی صریح خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ نقشے کی اشاعت، خاص طور پر غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ جنگ کے دوران، خطے میں امن کے امکانات کو متاثر کرے گی۔

قطری وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے پر دباؤ ڈال کر اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے کہ وہ عالمی قانونی قراردادوں کی تعمیل کرے اور عرب ممالک میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم سے باز رہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی اقدام کو ’قبضے کو وسعت دینے کی دانستہ کوشش اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی‘ قرار دیا۔

اماراتی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کے تمام اشتعال انگیز اقدامات اور بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزی کے تمام اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرنے پر زور دیا۔

وزارت خارجہ نے متنبہ کیا ہے کہ ان اقدامات سے کشیدگی میں مزید اضافے کا خطرہ ہے اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2023 میں بیزل اسموٹریچ پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ’گریٹر اسرائیل‘ کے نقشے کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے جس میں اردن کو ان کے ملک کا حصہ دکھایا گیا تھا۔

Tags: اردن سعودی عرب شام صہیونی حکومت عرب ممالک فلسطین گریٹر اسرائیل لبنان متحدہ عرب امارات مسترد نقشہ جاری

Post navigation

Previous: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 113 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
Next: لیمائن یامل اور گاوی کی شاندار کارکردگی، بارسلونا ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.