Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے برآمدی اہداف کی نفی کردی

1 minute read
feature photo - 2024-07-23T122735.186

آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے برآمدی اہداف کی نفی کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے تخمینوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی برآمدات آئندہ تین سال میں 60 ارب ڈالرز تک پہنچانے کے دعوے کی نفی کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے تخمینوں کے مطابق پاکستان کی برآمدات تین سال میں 38 ارب ڈالرز تک بھی نہیں پہنچ پائیں گی۔

وزیراعظم کے برآمدی اہداف اور دعوؤں کے مقابلے میں وزارت خزانہ اورآئی ایم ایف کے تخمینوں میں بڑا تضاد پایا جاتا ہے۔

وزیراعظم نےملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانےکا ہدف دے دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ملکی برآمدات 3سال میں 60ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف دیا ہے تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے 3 سال میں برآمدات کا ہدف 37 ارب 95 کروڑ 10لاکھ ڈالرز مقرر کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے 3سال میں پاکستانی برآمدات کا تخمینہ 37 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز لگایا ہے۔

وفاقی وزارت کی دستاویز کے مطابق مالی سال 24-2023 میں ملکی برآمدات 30 ارب 35 کروڑ 10لاکھ رہیں تھیں اور رواں مالی سال 25-2024 میں برآمدات کا ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے مالی سال 26-2025 میں برآمدات 35ارب30 کروڑ 30 لاکھ اور مالی سال 27-2026 میں 37 ارب 95کروڑ 10لاکھ ڈالرز پر پہنچنےکاتخمینہ لگایا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے اعدادوشمار بھی کم و بیش اسی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں جہاں عالمی ادارے کے مطابق رواں مالی سال پاکستانی برآمدات کے لیے 32 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 26-2025 میں پاکستانی برآمدات 34 ارب 68کروڑ 90 لاکھ ڈالرز اور مالی سال 27-2026 میں 37 ارب 25 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

Tags: آئی ایم ایف پاکستان کی برآمدات وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزارت خزانہ

Post navigation

Previous: افغانستان بھارت میں واحد ٹیسٹ کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا
Next: افغانستان نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Lakki Marwat blast 7 people including two traffic policemen martyred, 23 injured
  • Top News
  • پاکستان

لکی مروت دھماکا: دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ، 23 زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

US broadcaster's report on the presence of Iranian aircraft at Nur Khan Airbase rejected, Foreign Office's categorical stance revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

نور خان ایئربیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ مسترد ، دفتر خارجہ کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

یہ بھی پڑہیے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Sarah Taylor appointed first female coach of England men's team-AFP
  • کھیل

سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ مقرر

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Xi Jinping's categorical stance in Beijing meeting, no compromise on Taiwan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ ملاقات میں شی جن پنگ کا دوٹوک مؤقف، تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں

Iran's big announcement US military will not allow goods to pass through Hormuz
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کا بڑا اعلان: امریکی فوجی سامان کو ہرمز سے گزرنے نہیں دیں گے

Trump's categorical stance China not needed on Iran issue
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے معاملے پر چین کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف

Russian ship sinks after mysterious explosions near Spain, suspected of carrying nuclear materials to North Korea
  • Top News
  • بین الاقوامی

اسپین کے قریب روسی جہاز پراسرار دھماکوں کے بعد ڈوب گیا، شمالی کوریا کیلئے ایٹمی سامان لے جانے کا شبہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.